گزشتہ سال بچوں کے ممکنہ آن لائن استحصال کی 92 ہزار رپورٹس موصول ہوئیں، برطانوی کرائم ایجنسی
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے سربراہ گریم بگّر نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بچے انٹرنیٹ پر محفوظ نہیں ہیں۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے بچوں کے ممکنہ آن لائن استحصال اور بدسلوکی سے متعلق 92 ہزار رپورٹس موصول ہوئیں، جو گزشتہ سات برس کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ ہیں۔