ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ قتل کیس میں عدالت نے مقدمے میں نامزد مقتولہ کے والد، بھائی اور چچا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ محمد آصف اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں گرفتار 2 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
خیال رہے کہ 14 اگست کو قتل ہونیوالی ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کے قتل کے الزام میں پولیس نے 22 اگست کو مقتولہ کے والد سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، پولیس کے مطابق مقتولہ کو والد اور بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکر عائشہ کے قتل میں اس کے کزن بھی ملوث ہیں۔