سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہائی اسپیڈ ٹرین اور 5 ہزار الیکٹرک بسوں کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
مریم اورنگزیب کی لاہور میں امریکی قونصل جنرل سے ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب میں مصنوعی ذہانت کے فروغ اور مختلف شعبوں میں استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں کلائمیٹ، ایگریکلچر، سیف سٹیز کو مصنوعی ذہانت سے منسلک کیا جا رہا ہے، مصنوعی ذہانت سے متعلق باقاعدہ محکمہ قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ہائی اسپیڈ ٹرین، 5 ہزار الیکٹرک بسوں کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، اسلام آباد سے لاہور ہائی اسپیڈ ٹرین سے سفر کا دورانیہ تقریباً 2 گھنٹے 15 منٹ ہوگا۔
سینئر وزیر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر پر خصوصی توجہ ہے، پنجاب میں پاکستان کی پہلی کلائمیٹ آبزرویٹری قائم کی جا رہی ہے۔