اسرائیل کو عام انتخابات پر سوشل میڈیا کے اثر انداز ہونے کا خدشہ

—فائل فوٹو

اسرائیل میں مخالفین کے اسرائیلی عام انتخابات پر سوشل میڈیا کے ذریعے اثر انداز ہونے کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے عوامی رائے عامہ کو متاثر کیا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو جعلی اکاؤنٹس، بوٹس اور منظم سیاسی مہمات پر نظر رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق سیاسی مخالفین کے خلاف جعلی معلومات پھیلانا انتخابی جرم بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات 27 اکتوبر 2026ء کو ہوں گے۔