یورپی یونین کی بھی اسرائیلی ای ون آبادکاری منصوبے کی مخالفت

یورپی یونین کی بھی اسرائیل کے ای ون آباد کاری منصوبے کی مخالفت، اسرائیلی حکومت سے ای ون منصوبے کا ٹینڈر واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے نے کہا کہ ای ون سمیت مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاریاں غیرقانونی ہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدر لینڈز، ناروے اور کینیڈا مشترکہ بیان میں تعمیراتی ٹینڈرز جاری کرنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول قرار دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے نئے متنازع یہودی آبادکاری منصوبے کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی ناظم امور کو طلب کرکے احتجاج کیا تھا۔