امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف کے بعد کینیڈا نے امریکا پر جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔
کینیڈا کے وزیرِ اعظم کارنی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر سے امریکی اسٹیل، الیکٹرانکس اور دیگر اشیاء پر ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر 22 اگست سے 50 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔
ٹیرف کے معاملے پر دونوں ممالک کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔
وزیرِ اعظم کارنی نے کہا کہ کینیڈین ورکز، فارمرز، فیملییز اور بزنس کی خاطر ایک ایک ڈالر کا حساب لیا جائے گا۔