مختلف حادثات میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

— فائل فوٹو

کراچی میں مختلف حادثات میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ٹریلر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بلدیہ ناردرن بائی پاس ٹرمینل کے قریب واٹر ٹینکر اور ٹریلر کے درمیان ٹکر ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں واٹر ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے 11 سالہ راہگیر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق لڑکے کی شناخت نہیں ہو سکی،جبکہ ڈرائیور ٹریلر سمیت فرار ہو گیا۔