کراچی کے مختلف سڑکوں میں احتجاج کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔
شارع فیصل نرسری اسٹاپ کے قریب میر رضا کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاج ہوا، احتجاج کے باعث ایئرپورٹ جانے اور آنے والے روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو دونوں اطراف سے سروس روڈ پر چلایا جارہا ہے۔
سرسلیمان شاہ روڈ پر اہل علاقہ کا بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج ختم ہوگیا، غریب آباد سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر ٹریفک بحال ہوگئی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہے، معمول پر آنے میں وقت لگے گا۔
جیل چورنگی کے اطراف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ طارق روڈ اور پرانی سبزی منڈی جانے والے روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔
ڈالمیا روڈ، راشد منہاس اور اسٹیڈیم روڈ پر بھی ٹریفک جام رہا۔