بالی ووڈ اداکار عامر خان نے نئی اسپورٹس ڈراما فلم میں 25 سالہ نوجوان کا کردار نبھانے کےلیے شدید وزن گھٹانے کے پروگرام پر کام شروع کردیا ہے۔
61 سالہ عامر خان ہدایت کار آشوتوش گوواریکر کی فلم ’لکارا‘میں اپنی اصل عمر سے کئی دہائیاں چھوٹے نظر آنے کےلیے بڑے جسمانی چیلنج پر لگ گئے ہیں۔
اسپورٹس اور تاریخ کے پس منظر میں بننے والی یہ فلم کرکٹ، حریفانہ مقابلے، دوستی، حب الوطنی اور تقسیم ہند کے اثرات کو اجاگر کرتی ہے۔
2001ء کی شاہکار فلم لگان کی تاریخی کامیابی اور آسکر نامزدگی کے 2 دہائی بعد عامر خان اور آشوتوش گوواریکر کی جوڑی ایک بار پھر یکجا ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی میں عامر خان کا کردار لگان کے بھون سے بالکل مختلف ہوگا، خود کو اس روپ میں ڈھالنے کےلیے انہوں نے وزن گھٹانے کا بڑا مرحلہ شروع کیا ہے۔
عامر خان نے اس سے قبل فلم دنگل میں وزن بڑھانے اور گھٹانے پر کام کیا تھا، انہوں نے فلم گجنی اور پی کے کے لیے بھی شدید جسمانی تبدیلیاں کی تھیں۔