سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہوئی ہے، کوئی سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں تھا، سلمان اکرم راجہ

 
فائل فوٹو۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرام راجہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہوئی ہے، کوئی سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں تھا، یہ پارٹی کا معاملہ نہیں تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا ہم نے سیاسی نہیں قانونی فیصلہ کیا ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ یہ توہین عدالت کی درخواست بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی خان کی ہے۔ 

سلمان اکرم راجہ نے کہا رپورٹ میں لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو چہل قدمی کی اجازت ہونی چاہیے، دوستوں، خاندان اور وکلا سے ملاقات ہونی چاہیے۔