میرپور خاص کا کتے کے کاٹنے سے متاثرہ بچہ کراچی میں جاں بحق، رواں سال اموات 19 ہو گئیں

—فائل فوٹو 

سندھ کے شہر میرپورخاص کا ریبیز سے متاثرہ 11 سالہ بچہ جناح اسپتال کراچی میں دم توڑ گیا۔

جناح اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر عرفان کے مطابق 11 سالہ بچہ اسپیشل وارڈ میں 2 روز سے زیرِ علاج تھا۔

ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ لواحقین کے مطابق بچے کو 4 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا۔

سندھ کے محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ریبیز سے 19 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں جن میں 11 اموات انڈس اسپتال اور 8 جناح اسپتال میں ہوئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے قیوم آباد کا 24 سالہ شہریار بھی ریبیز کے باعث جناح اسپتال میں انتقال کر گیا تھا۔

جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا تھا کہ شہریار کو 2 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، کتے کے کاٹنے کے بعد شہریار نے ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔