پیٹرولیم ڈویژن نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 21 اگست کےلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 27 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 346 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔