شام میں اسرائیلی فضائی حملوں سے قبل یا دوران فوجی اڈے پر کوئی ترک فوجی وفد نہیں تھا، ترکیہ

ترک وزارت دفاع کے ترجمان ریئر ایڈمرل ذکی آکترک پریس بریفنگ کے دوران(تصویر سوشل میڈیا)۔

ترک وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام میں اسرائیلی فضائی حملوں سے قبل یا دوران شامی فوجی اڈے پر کوئی ترک فوجی وفد نہیں تھا۔ 

اس حوالے سے انقرہ میں ترک وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی اقدامات کے خلاف ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرے، اسرائیلی اقدامات علاقائی امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ 

ترک وزارت دفاع نے کہا کہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تعاون جاری رہے گا۔ 

ترک وزارت دفاع نے کہا کہ شام کی فوجی صلاحیت اور بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔