عاطف اسلم، فواد خان اور راحت فتح علی پہلی بار ایک ساتھ جیو پر جلوہ گر ہوں گے

فوٹو: جنگ

موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ تیزی سے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ سنگر عاطف اسلم، فواد خان اور استاد راحت فتح علی خان پہلی بار ایک ساتھ جیو کی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

ان تینوں کے پرستار صف اول کے فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے ہوجائیں تیار۔ کون بنے گا نئی نسل کا سپر اسٹار، دل کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں۔ مداحوں کو پاکستان آئیڈل کی آخری قسط کا بے چینی سے ہے انتظار، فیصلے میں چند روز باقی رہ گئے۔ 

پاکستان آئیڈل کا تاج جس کے بھی ماتھے پر سجے گا، اسے لاکھوں روپے کے انعامات سے نوازا جائے گا، کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کی قسمت بدل جائے گی۔پاکستان آئیڈل سب سے پہلے جیو پر نشر کیا جاتا ہے۔ 

پاکستان آئیڈل نے موسیقی کے ایسے سر بکھیرے کہ اس کی بازگشت پڑوسی ممالک میں بھی سنائی گئی۔ کبھی شادی بیاہ کے سدا بہار گیتوں نے سماعتوں میں رس گھولا، تو کبھی بسنت کے گیتوں کو نئے انداز سے پیش کیا گیا، تو ہر طرف اس کے چرچے ہونے لگے۔

اور پھر چاروں صوبوں کی لوک گیتوں نے ماضی کے سہنرے دور کی یادیں تازہ کردیں۔جب جشن آزادی کا موقع آیا، تو حب الوطنی سے سرشار نغموں نے رنگ جما دیا۔

ججز کے پینل میں عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان، فواد خان، بلال مقصود اور زیب بنگش شامل رہیں، البتہ مہمان ججز میں بھی صف اول کے گلوکاروں نے پاکستان آئیڈل کی رونقوں کو چار چاند لگائے۔

کبھی نئی نسل کے سپر اسٹار عاطف اسلم، بھنگڑا کنگ ابرارالحق، عاصم اظہر، فاخر محمود، تو کبھی عارف لوہار، صنم ماروی، اختر چنال، عالمگیر، شازیہ منظور اور شفاعت علی نے پاکستان آئیڈل کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

ندیم جے، بدر اکرام اور تنویر آفریدی سمیت دیگر ٹیم نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔