حکومت نے ہمیں مذاکرات کا کہا ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت اگر لیوی پر پیچھے نہیں ہٹتی تو ہم آگے بڑھیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کا پورا نظام ڈیلیور نہیں کر رہا، نظام کی ناکامی کی وجہ سے آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑتی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ لیوی کی صورت میں جگا ٹیکس لیا جا رہا ہے، لیوی لگانے کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی لاگت کم کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کل ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے کمی کی گئی یہ کمی 130 روپے بنتی ہے، لیوی ختم کریں تو 200 سے 250 روپے تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آ سکتی ہیں۔

جماعتِ اسلامی کے امیر نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے بھی بات کریں تو 30 فیصد بجلی کی قیمت کم ہو جائے گی، ملک میں لوڈشیڈنگ ہے اور کیپسٹی پیمنٹس لی جا رہی ہیں، ہر بجلی صارف پر فکس چارج لگا دیا گیا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت نے ہمیں مذاکرات کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلے آنا چاہیے تھا، اُن سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔