چین سے متعلق مثبت پالیسی جنوبی کوریا کے مفاد میں ہے: چینی وزیرِ خارجہ

—فائل فوٹوز

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جنوبی کوریا کے صدر  لی جے میونگ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وانگ یی نے کہا کہ چین سے متعلق عملی اور مثبت پالیسی اپنانا جنوبی کوریا کے مفاد میں ہے۔

 انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کے دوسرے مرحلے کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔

چینی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امید ہے جنوبی کوریا بلاکوں کے درمیان محاذ آرائی میں شامل نہیں ہو گا اور کسی ایک فریق کا ساتھ دینے سے گریز کرے گا۔

 ان کا کہنا ہے کہ امید ہے جنوبی کوریا چین اور امریکا کے ساتھ بیک وقت اپنے تعلقات کو فروغ دے گا۔

وانگ یی نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کے خاتمے کا بنیادی حل امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف دشمنانہ پالیسی ترک کرنا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو باہمی مفاد اور تعاون میں شراکت دار بننا چاہیے۔