امریکا کو ایران پر حملوں کبلئے سر زمین دینے والے ممالک کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی: ایرانی اعلیٰ فوجی کمانڈر

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہی—فائل فوٹو

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے سرزمین دینے والے ممالک کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ایک بیان میں علی عبداللہی نے  کہا ہے کہ امریکی فوج کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت کے مترادف سمجھا جائے گا۔

ایرانی لیفٹیننٹ جنرل کا کہنا ہے کہ امریکا کو اپنی سرزمین سے ایران پر حملوں کی اجازت دینے والے ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہتی۔

دوسری جانب برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج نے امریکا کے ساتھ تنازع بڑھنے کی صورت میں مشرقِ وسطیٰ سے باہر امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایرانی حکومت کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق ایران کا تنازع کی شدت بڑھنے پر مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی افواج نے جنوب مشرقی یورپ، بشمول بلغاریہ میں امریکی فوجی اثاثوں پر ممکنہ حملوں کا جائزہ لیا ہے، قبرص کو بھی مزید امریکی فوجی کارروائی کی صورت میں ممکنہ ہدف کے طور پر زیرِ غور لایا گیا ہے۔