پولیس اہلکار نے بھائی کے قتل میں گرفتار ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

علامتی تصویر

مردان میں ایس پی آفس کے باہر پولیس اہلکار نے بھائی کے قتل میں گرفتار ملزم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق 2 روز قبل پولیس اہلکار کے بھائی کو جھگڑے کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔  

پولیس کے مطابق مبینہ قاتل کو گزشتہ روز گرفتار کرکے آج ایس پی انویسٹی گیشن آفس لایا گیا تھا، آفس کے باہر مقتول کے بھائی پولیس اہلکار نے ملزم پر فائرنگ کر دی۔ 

 پولیس کے مطابق واقعےکے بعد ملزم پولیس اہلکار نےخود کو پستول سمیت پولیس کے حوالےکر دیا۔ 

 پولیس کے مطابق ڈی پی او  نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو معطل کر دیا۔