ن لیگ نے کبھی بھی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں کی: عطاء تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کبھی بھی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں کی، جیل مینوئل کے مطابق بانئ پی ٹی آئی کو صحت کی تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی تھیں اور دی جاتی رہیں گی۔

وزیرِ مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ صحت کے معاملے کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر نظرِ ثانی ہونی چاہیے، اس بارے میں وزیرِ قانون تفصیلات بتا چکے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ کہانیاں بنا کر سیاست نہ کریں، آپ کو عدالت نے ریلیف دیا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور یہ بہت دیر تک ایسے ہی چلتا نظر آئے گا۔