وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کو فی الفور کراچی پہنچنے اور آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ وزیرِ پیٹرولیم کراچی جا کر مقامی طور پر تیار کردہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی مقدار کا زیادہ تر حصہ مقامی ریفائنریز میں تیار ہوتا ہے، اس لیے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے لیے مذاکرات جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ جس قدر ممکن ہو، عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے۔