چوہنگ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

لاہور کے علاقے چوہنگ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے میری بہن، والد، والدہ اور بھائی کو قتل کیا، ملزم نے اپنے والد، بھائیوں کی ایما پر یہ قتل کیے۔

مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ہم نے تھانا سندر میں بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

یاد رہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں داماد کی سسرالیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عمران شوکت کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کی شادی 6 ماہ قبل ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا کہ ملزم نے قتل کی واردات کے بعد خود کو بھی گولی مار کر اپنی جان کا خاتمہ کر لیا۔