یونان کے جزیرے سیفنوس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں میاں بیوی سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک افراد میں برطانوی شہری میاں بیوی اور یونانی پائلٹ شامل ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے میاں بیوی کی کچھ وقت پہلے ہی شادی ہوئی تھی اور یہ جوڑا ہنی مون پر روانہ ہوا تھا۔
حادثے کے مقام پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے انجن سے عجیب و غریب آوازیں آ رہی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پرواز کے کچھ ہی دیر بعد پہاڑی علاقے میں گرا، حادثے کی وجہ ابتدائی طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔