گووندا کی پٹایا کلب میں پرفارمنس توجہ کا مرکز

—اسکرین گریب

بھارتی اداکار گووندا کی تھائی لینڈ کے شہر پٹایا کے ایک کلب میں پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں اداکار کو تقریب کے دوران رقص کرتے دیکھا گیا۔

راجہ بابو کے اداکار نے تقریب میں اپنے مشہور گانوں پر پرفارم کیا، وائرل ویڈیو میں گووندا کو سیاہ اور سفید لباس میں بیک گراؤنڈ ڈانسرز کے ہمراہ رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

 بعض مداحوں نے گووندا کو دوبارہ رقص کرتے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ کچھ صارفین نے کلب میں ان کی پرفارمنس پر تبصرے کیے۔

کچھ صارفین نے گووندا کی پرفارمنس کا حالیہ عرصے میں فنکاروں کی جانب سے مختلف مصنوعات کے اشتہارات میں کام کرنے سے بھی موازنہ کیا۔

گووندا کی یہ پرفارمنس ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وہ اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی خبروں میں ہیں، ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اداکار کی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ عوامی سطح پر نظر آنے کے حوالے سے گفتگو کی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔