مجھے اپنے سپر اسٹار بھائی دانش تیمور پر فخر ہے: زاہد تیمور

—فائل فوٹوز

 پاکستانی اداکار دانش تیمور کے بھائی زاہد تیمور نے ان کے کامیاب کیریئر اور شہرت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں خود اداکاری کے بجائے کاروبار میں دلچسپی رکھتا ہوں۔

دانش تیمور کا شمار پاکستان کے مقبول ترین ٹیلی ویژن اور فلم اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث نمایاں مقام بنا چکے ہیں۔

دانش تیمور اس وقت اپنے ڈرامے ہمراہی کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، جسے رواں برس کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار کیا جا رہا ہے، ان کا ایک اور ڈرامہ نشتر بھی جلد جیو ٹی وی سے نشر ہونے والا ہے، اداکاری کے علاوہ دانش ماڈلنگ اور میزبانی کے شعبے میں بھی کام کر چکے ہیں۔

حال ہی میں ہمراہی کی آخری قسط کے پریمیئر کے موقع پر دانش تیمور کے بھائی زاہد تیمور نے اپنے بھائی کی کامیابی اور شہرت کے بارے میں گفتگو کی۔

زاہد تیمور سے سوال کیا گیا کہ آپ اپنے بھائی کی طرح کافی ہینڈسم ہیں، پھر آپ نے اداکاری کا انتخاب کیوں نہیں کیا؟

جواب میں زاہد تیمور نے بتایا کہ مجھے بچپن ہی سے کاروبار میں دلچسپی رہی ہے اور میں نے اپنی سوچ بھی اسی انداز میں بنائی۔

زاہد تیمور کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہی میری دلچسپی کاروبار میں رہی ہے، میں نے اپنی ذہنیت بھی اسی طرح بنائی ہے، میرے بھائی دانش ایک سپر اسٹار ہیں اور میرے لیے یہ بہت بڑی بات ہے۔

انہوں نے اپنے بھائی کی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دانش تیمور کی شہرت سے بہت خوش ہوں۔

زاہد تیمور کے مطابق مجھے اپنے بھائی کی کامیابی اور شہرت پر بہت فخر ہے، وہ جو بھی کرتے ہیں، وہ ہٹ ہو جاتا ہے۔