غزہ میں وبائی امراض و وائرسز کے پھیلاؤ کا خدشہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

غزہ کی میونسپلٹیز یونین نے کہا ہے کہ غزہ میں محدود وسائل کے باعث وبائی امراض اور وائرسز کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی میونسپلیٹیز یونین کا کہنا ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کو پانی اور سیوریج کےنظام کی تباہی کےخطرے کا سامنا ہے، جس  کی تباہی سے صحت اور ماحولیاتی تباہی جنم لے سکتی ہے اور محدود وسائل کے باعث وبائی امراض، وائرسز کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اور ثالث اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور فوری طور پر ایندھن کی رسائی کے لیے دباؤ ڈالیں۔

میونسپلٹیز یونین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امداد کی رسائی کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری فوری کھولنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، اس وقت غزہ کی پٹی میں موجود 700 جنریٹرز میں سے صرف 40 جنریٹرز کے لیے ایندھن باقی ہے۔

غزہ میونسپلٹیز یونین کی جانب سے  یہ بھی کہا گیا ہے کہ قابض حکام جنریٹرز کے لیے ایندھن، ضروری ڈیزل کی ترسیل روک رہے ہیں۔