بجٹ سے فلم چوڑی، وژن سے بڑی بنتی ہے، پنکج ترپیاٹھی

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار پنکج تریپاٹھی کا کہنا ہے کہ بجٹ سے فلم چوڑی بنتی ہے جبکہ وژن سے فلم بڑی بنتی ہے۔ 

ہدایت کار امیت رائے کی نسبتاً کم بجٹ والی فلم ’اوہ مائی ڈاگ‘ میں مختصر کردار ادا کرنے اور مختلف پیمانے کی فلموں کا حصہ رہنے والے پنکج سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا فلم کا اسکیل سنیما گھروں میں ناظرین کی تعداد پر اثر انداز ہوتا ہے، تو انہوں نے کہا ٹریلر فلم کی کشش میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ اگر ٹریلر ناظرین میں تجسس پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائے تو وہ فلم دیکھنا چاہتے ہیں۔ بڑی فلموں کے لیے یقیناً بہت زیادہ ہائپ بنانا پڑتی ہے، لیکن بجٹ سے فلم چوڑی بنتی ہے، جبکہ وژن سے فلم بڑی بنتی ہے۔

49 سالہ پنکج تریپاٹھی کو فلم کی شوٹنگ بہار میں کرنے کا موقع ملا، اور اپنی آبائی ریاست میں شوٹنگ کا تجربہ ان کے لیے خاص رہا۔ 

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ بچپن میں جن گلیوں سے سائیکل لے کر گزرا کرتے تھے، آج وہیں شوٹنگ کر رہے تھے۔ لوگ گھروں سے نکل کر اپنی چھتوں پر آ جاتے تھے کہ پنکج شوٹنگ کر رہے ہیں۔ بہار میں آج بھی میں پنکج سر نہیں بلکہ پنکج بھیا ہوں۔

اوہ مائی ڈاگ کے ذریعے ان کی اپنے او ایم جی 2 کے ہدایت کار کے ساتھ دوبارہ شراکت ہوئی۔ یہ فلم ایسے وقت میں سامنے آئی جب 2023 کی فلم او ایم جی 2 کے کریڈٹ کے معاملے پر فلمساز اور اداکار پریش راول کے درمیان تنازع جاری تھا۔

اس معاملے پر پنکج تریپاٹھی نے غیر جانب دارانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ جانتا ہی نہیں ہوں۔ جیسے خبروں سے سب نے سنا، میں نے بھی ویسے ہی سنا ہے۔ نہ ہی میں نے جاننے کے بعد کسی کو فون کیا، کیونکہ میں ایسے معاملات میں نہیں پڑتا کہ جا کر وضاحت طلب کروں، سب کا اپنا حق ہے۔

موجودہ دور میں بالی ووڈ کے مصروف ترین اداکاروں میں شمار ہونے والے پنکج نے گزشتہ چند برسوں میں اپنی رفتار کچھ کم کر دی ہے اور وہ ابھی اپنا وقفہ ختم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ 

انکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں ابھی بھی اپنے بریک پر ہوں۔ ابھی مجھے اس وقفے سے وہ تازگی محسوس نہیں ہو رہی، مجھے 15 دن جنگل میں جا کر رہنا ہے۔ باقی سب ہو گیا ہے۔ میں تازہ دم ہونے والے ریٹریٹ پر جا چکا ہوں، یورپ جا چکا ہوں، شمال مشرقی علاقوں کا سفر کر چکا ہوں اور ابھی جیوترلنگ کے درشن بھی کر کے آیا ہوں، لیکن اب فطرت کے درمیان جانا باقی ہے۔

جہاں تک کام کا تعلق ہے تو پنکج ترپاٹھی اگلی بار بڑے بجٹ کی فلم ’مرزا پور: دی مووی‘ میں نظر آنے والے ہیں۔