آبنائے ہرمز کے دعوؤں پر ایرانی رکن پارلیمنٹ کی ٹرمپ پر تنقید

ابراہیم عزیزی—فائل فوٹو  

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق بے بنیاد اور نہ ختم ہونے والے دعوؤں کے بجائے اپنی سلامتی پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ اپنی سلامتی یقینی بنانے کے بارے میں سوچیں تاکہ انہیں فرار کے لیے کسی ٹرک میں نہ چھپنا پڑے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ سے برطانیہ جاتے ہوئے سیکیورٹی خطرات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیٹرنگ ٹرک میں جہاز تک لے جایا گیا تھا۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے سیاسی نائب بریگیڈیئر جنرل یداللّٰہ جوانی نے کہا ہے کہ جنگ کا خاتمہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق ہونا چاہیے۔

ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا ایم او یو کے تحت اپنی ذمے داریاں پوری کرے گا تو ہی آبنائے ہرمز کُھلے گی، آبنائے ہرمز کے انتظامات کبھی بھی جنگ سے پہلے کی صورتِ حال پر واپس نہیں جائیں گے۔