ٹیسٹ کرکٹر باسط علی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔

اہلیہ باسط علی نے بتایا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کو انجوپلاسٹی کےلیے نجی اسپتال لایا گیا ہے، وہ فی الحال زیر علاج ہیں۔

55 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے 19 ٹیسٹ اور 50 ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور بالترتیب 858 اور 1265 رنز بنائے ہیں۔