میڈیا رپورٹس کے مطابق ریفارم یو کے کی حکومت بنی تو غیر ملکی شہری بیشتر سرکاری مراعات سے محروم ہوں گے۔
برطانیہ کی سیاسی جماعت ریفارم یو کے نے اعلان کیا ہے کہ اقتدار میں آنے کی صورت میں غیر ملکی شہریوں، بشمول EU Settled Status رکھنے والے یورپی یونین کے باشندوں کو یونیورسل کریڈٹ، ہاؤسنگ بینیفٹ، چائلڈ بینیفٹ، معذوری الاؤنس اور دیگر بیشتر سرکاری فلاحی مراعات سے محروم کر دیا جائے گا۔
پارٹی کے مطابق اس پالیسی سے پانچویں سال تک سالانہ 21 ارب پاؤنڈ کی بچت متوقع ہے، تاہم اس پر عمل درآمد کے لیے بریگزٹ معاہدے پر یورپی یونین کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
دوسری جانب لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر تارکین وطن پہلے ہی ان مراعات کے اہل نہیں، جبکہ کنزرویٹو پارٹی نے اس منصوبے کو عجلت میں تیار کردہ اور ناقابلِ عمل قرار دیا ہے۔