عبدالعلیم خان کی گڈز ٹرانسپورٹرز کو یقین دہانی

وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس سے ایک بھی ناجائز چالان نہیں ہونے دوں گا، جو وعدے کیے ہیں انہیں ہر حال میں پورا کریں گے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز نے مذاکرات کی کامیابی پر وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایکسل لوڈ پالیسی کی خلاف ورزی نہ کریں، یہ ٹرانسپورٹرز کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقررہ حد سے زیادہ وزن لادنے سے گاڑیوں اور سڑکوں دونوں کا نقصان ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز ملکی معیشت کے لیے اہمیت کے حامل ہیں، اُن کا تعاون ترقی کے لیے ضروری ہے، ضرورت پڑی تو خود سڑکوں پر کھڑا ہو کر ٹرانسپورٹرز کے مسائل دیکھوں گا۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں 9 روز سے جاری ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کر کے گاڑیاں چلانے کا اعلان کر دیا۔