چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی قاسم نون نے کشمیر کونسل ای یو کی جدوجہد کو سراہا

 

پاکستان کے وفاقی وزیر اور پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے برسلز میں کشمیر کونسل ای یو  کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور کونسل کے اراکین اور کمیونٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔

بات چیت کے دوران یورپ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کونسل ای یو کی جدوجہد اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید، کمیونٹی رہنماؤں راؤ مستجاب احمد اور چوہدری خالد جوشی نے وفاقی وزیر کو مسئلہ کشمیر خاص طور پر کشمیریوں کی حقوق کی بھارتی حکام کے ہاتھوں سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کونسل ای یو کی یورپ میں جاری سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی۔

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر قاسم نون نے  کشمیر کونسل ای یو کی کارکردگی کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے ساتھ پاکستان کے غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی۔

گول میز کانفرنس کے اختتام پر مہمانِ گرامی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر کمیونٹی رہنما عمران ثاقب، فرید خان، سلیم میمن اور دیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر کو یادگاری شیلڈ اور کشمیرکونسل ای یو کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

Related posts

نیٹو کی طرح اسلامی دنیا بھی اکٹھی ہوسکتی ہے: طاہر اشرفی

کرپشن کے الزامات پر 75 سالہ بھارتی سیاستدان اشیش بینرجی نے خط لکھ کر مبینہ خودکشی کرلی

16 اگست کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں، سانحہ جڑانوالہ ہمارے دلوں پر گہرا زخم ہے: سردار رمیش سنگھ اروڑہ