جہاز سے زہریلی گیس کا اخراج، 8 مزدور ہلاک

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بنگلا دیش کے شہر چٹاگانگ میں شپ بریکنگ یارڈ میں ایک جہاز سے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث 8 مزدور ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے۔

بنگلادیشی پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور شپ بریکنگ یارڈ کے حفاظتی انتظامات کا آڈٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مقامی فائر سروس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر حفاظتی ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا، جہاز کو کاٹنے سے قبل گیس سے مکمل طور پر خالی کیا جانا ضروری تھا۔

حکام کے مطابق بے ہوش ہونے والے کئی مزدوروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ 5 مزدور تاحال لاپتہ ہیں۔

Related posts

چائے کے برتن میں مردہ چھپکلی، 5 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار

خشک سالی کے باعث گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر

پاپا رازیوں کی سلمان خان کی بھارتی پرچم کیساتھ تصویر بنانے کی کوشش، دلچسپ صورتحال کا سامنا