آزاد کشمیر باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ اسٹیشن پر آج ری پولنگ ہوگی۔
ان دو حلقوں میں ایل اے 15 کے 9 اور ایل اے 16 کے 14 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔
ووٹ ڈالنے کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
دونوں حلقوں میں 10 اگست کو عملہ نہ پہنچنے اور کشیدگی کے باعث پولنگ ملتوی کی گئی تھی۔