ایران کی آبنائے ہرمز اسٹریٹجک ایکشن پلان کی منظوری

ایران نے آبنائے ہرمز کےلیے اسٹریٹجک ایکشن پلان کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان ایرانی پارلیمانی کمیٹی برائے کونسلز ولی اللّٰہ بیاتی نے ایرانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اجلاس میں آبنائے ہرمز انتظامی اسٹریٹجک ایکشن پلان کے بنیادی اصولوں پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ تہران میں ہونے والے اجلا س میں آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کی سلامتی اور ترقی کے اسٹریجک ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔

ولی اللّٰہ بیاتی نے مزید کہا کہ ارکان کی رائے سننے کے بعد اسٹریٹجک ایکشن پلان کے خدوخال کی منظوری دی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں امریکا،اسرائیل کےجہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کی قرارداد بھی منظور ہوئی۔

Related posts

سیلانی ویلفیئر کے بانی مولانا بشیر فاروق ترکیہ میں پھسل کر گرنے سے زخمی ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم زخمی ہوگئے، میچ سے آؤٹ

سمے رائنا، رنویر الہ آبادیہ پر معذور افراد سے متعلق تبصروں پر مقدمات ختم کرنے کا حکم