ن لیگ فرانس کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب

—تصاویر بشکریہ رپورٹر

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیر اہتمام پاکستان کی آزادی کی 79 ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی۔

میاں محمد حنیف کی صدارت میں عہدیداروں کی تقریب کا انعقاد مقامی سطح پر کیا گیا۔

صدر میاں محمد حنیف نے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ فرانس کی جانب سے 79ویں جشن آزادی کی مبارک دی اور کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں عالمی سطح پر پاکستان کو جو عزت اور مقام حاصل ہوا اس کو برقرار رکھنے کے لیے ہم سب متحد ہو جائیں اور پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں تاکہ ہماری آنے والی نئی نسل فخر کے ساتھ دیار غیر میں آگے بڑھ سکے۔

 تقریب سے خواتین ونگ کی صدر اور دیگر عہدیداروں اور آئندہ عہدوں کے طلب گاروں نے بھی خطاب کیا۔

 تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی شرکت بھی غیر معمولی رہی، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنما راجہ اشفاق حسین نے میڈیا اور شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ن لیگ فرانس جشن آزادی ہمیشہ جذبے  کے ساتھ مناتی رہے گی۔

Related posts

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے چین میں 2 اعزازات اپنے نام کر لیے

آسٹریا میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی تقریب، سفارتخانے میں پرچم کشائی

نادرا نے کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرادیا