یہ شہر مکمل پاکستان بھی ہے اور منی پاکستان بھی، خالد مقبول صدیقی

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ شہر مکمل پاکستان بھی ہے اور منی پاکستان بھی ہے۔

14 اگست کی مناسبت سے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے فائیو اسٹار چورنگی پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ آزادی ملی، ہم بدنصیب ہیں کہ ہم نے اس کی قدر نہیں کی، قیمت تو صرف ہم نے ادا کی، اس لیے ہمیں ہی قدر ہے۔

تقریب سے فاروق ستار نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو اجارہ داری سے آزاد کروائیں گے، اجارہ داری ختم اور شراکت داری شروع ہوگی تب ملے گی آزادی، جب انتظامی یونٹس بنیں گے اور ایک یونٹ ہمارا بھی ہوگا۔

پارٹی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جو حقیقی آزادی ملنی تھی نہیں ملی، گلی محلوں کا اختیار نہیں مل سکا، آج ہمیں کوٹہ سسٹم کا کوٹہ بھی نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل بنا کر ہمارا کوٹہ کھا جاتے ہیں، ماؤں کی چیخوں کو کسی نے نہیں سنا، اس نظام میں پاکستان نہیں چلایا جا سکتا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں آئینی طور پر انتظامی یونٹس بنانے لازم ہوگئے ہیں، اگلے سال اسی مقام پر جب جشن آزادی منائیں گے تب آزادی مل چکی ہوگی۔

Related posts

جشن آزادی پر ملک بھر میں شاندار آتشبازی، ملی نغموں کی بہار

بھارتی نژاد نوجوان ماں و بھائی کو قتل کرنے سے قبل انٹرنیٹ پر کیا ڈھونڈتا رہا؟

7 ماہ سے سمندر میں موجود یو ایس ایس ابراہم لنکن پر حالات کیسے ہیں؟ امریکی سینیٹر نے جواب طلب کر لیا