کنگنا رناوت نے جنتر منتر مظاہرین کو شبانہ اعظمی کی عمر کا قرار دے دیا

شبانہ اعظمی (دائیں)، کنگنا رناوت (بائیں) – کولاج فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے حالیہ متنازع بیانات کی تردید کی اور اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کردیا۔

اپنے بیان میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ بھارت میں جین زی (نوجوان نسل) کی آبادی تقریباً 30 سے 35 کروڑ ہے۔ جنتر منتر پر محض 10 ہزار لوگ جمع ہوئے جن میں سے آدھے سے زیادہ ’شبانہ اعظمی‘ کی عمر کے لوگ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہاں صرف 2 ہزار نوجوان موجود تھے، تو یہ پورے ملک کی جین زی کا احتجاج کیسے ہوگیا؟

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ’میں کھلا چیلنج دیتی ہوں کہ میرا کوئی ایسا جملہ دکھائیں جہاں میں نے پوری نسل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔ میرے خلاف فضول کا ایجنڈا نہ چلایا جائے، میں خود ایک نوجوان ہوں تو میں یوتھ کے خلاف کیسے ہو سکتی ہوں؟‘

واضح رہے کہ اس سے قبل کنگنا نے مظاہرین کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ’جنریشن گٹر‘ کہا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس نظام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

دوسری جانب 75 سالہ سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اداکار پرکاش راج کے ساتھ جنتر منتر پر مظاہرین کے ساتھ مارچ میں شرکت کی تھی اور بیریکیڈز عبور کرنے کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

Related posts

برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی طلبہ کے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا، آگ بھی لگا دی

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات و علاج سے متعلق مقدمات سماعت کیلئے مقرر