اسرائیلی قابضین کا مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں کا محاصرہ، پانی بجلی منقطع

بظاہر قابضین کو قابو کرنے کی آڑ میں اسرائیلی فوج مغربی کنارے کے قصرا گائوں میں غیرقانونی اسرائیلی قابضین کی جانب سے فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ کے موقع پر اسرائیلی دہشتگر قابضین کو مکمل اعانت کرنے کے لیے موجود ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے قصرا گاؤں میں غیرقانونی اسرائیلی قابضین نے تین فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ کر رکھا ہے، اس دوران سڑکیں بند کرکے پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع کر دی۔

اقوام متحدہ کے مطابق تقریباً 15 فلسطینی، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، بنیادی ضروریات اور پانی و بجلی سے محروم گھروں میں محصور ہیں، گھروں پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے غیر قانونی آبادکاروں کو ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کر دی اور دو غیر قانونی چوکیوں کو ختم کرکے ایک اسرائیلی کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

تاہم مقامی افراد کے مطابق غیر قانونی اسرائیلی آبادکار اب بھی قریبی علاقوں میں موجود ہیں، امریکی سفیر مائیک ہکابی نے آبادکاروں کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے خوفناک اور ناقابلِ جواز قرار دیا۔

امریکی سفیر نے کہا خاندانوں کو خوفزدہ اور ہراساں کرنے کے لیے دہشت گردی کا یہ ہولناک فعل انجام دینے والوں کے اقدامات گھناونی حرکت ہے۔

Related posts

بھارتی اداکارہ کا فون کی لت کے باعث گردن کا آپریشن کروانے کا انکشاف

بانی سے ملاقات ہو تو پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں میں واپس آ سکتی ہے، راجہ ناصر عباس

امریکا میں پاکستانی سفیر کی کیلیفورنیا میں اسٹیٹ ٹریژر، کاروباری برادری اور پاکستانیوں سے ملاقاتیں