ہانیہ عامر نے خواتین کی کامیابی پر سوال اُٹھانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ہانیہ عامر — فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے خواتین کی کامیابی پر اس کا جشن منانے، ان کی محنت کو سراہانے کے بجائے اس پر سوال اُٹھانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اس رویے کی جانب اشارہ کیا کہ جب کسی خاتون کو کامیابی حاصل ہوتی ہے تو لوگ اس پر کس طرح ردِعمل دیتے ہیں۔

ہانیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کسی کا نام اور پوسٹ کا پس منظر واضح کیے بغیر ناقدین کو کرارا جواب دیا۔

انہوں نے لکھا کہ سب کی محبت اپنی جگہ، لیکن یہ دلچسپ ہے کہ جب کامیابی کسی خاتون کے حصے میں آتی ہے تو ہمیں اچانک برانڈز اور ان کی مارکیٹنگ کی اتنی فکر ہونے لگتی ہے۔

ہانیہ عامر کی مذکورہ انسٹا اسٹوری اس وقت سامنے آئی جب ایک کانٹینٹ کری ایئٹر معیز قاضی نے مختلف برانڈز کی جانب سے اداکارہ کو بطور ماڈل لیے جانے پر سوال اٹھایا۔

دریں اثناء سینئر اداکار فیصل قریشی اداکارہ ہانیہ عامر کے دفاع میں سامنے آئے، ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں جب میں ہانیہ عامر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور تجارتی قدر پر گفتگو کی گئی۔

گفتگو کے دوران فیصل قریشی سے ہانیہ عامر سے متعلق ایک مذکورہ وائرل کلپ اور ان رپورٹس کے بارے میں سوال کیا گیا تھا کہ ہانیہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے 20 لاکھ روپے معاوضہ طلب کیا۔

فیصل قریشی نے ہانیہ کے اس رقم کا مطالبہ کرنے کے حق کا دفاع کرتے ہوئے ان کی موجودہ مقبولیت اور بڑے برانڈز میں بڑھتی ہوئی طلب کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ ہانیہ کو آج کے وقت دیکھیں تو وہ ایک اسٹار ہیں، اگر آپ باہر نکلیں اور سائن بورڈز اور اشتہارات دیکھنا شروع کریں تو آپ کو ہانیہ ہر جگہ نظر آئیں گی، ان کے نام سے ہر چیز فروخت ہو رہی ہے۔ ہر بڑی کمپنی یا برانڈ جو اس وقت کامیاب ہے، اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے ہانیہ کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ یہ ان کا وقت ہے، لہٰذا اگر انہوں نے 20 لاکھ روپے معاوضہ طلب کیا ہے تو میرے خیال میں یہ بالکل ٹھیک ہے۔

Related posts

پہلا اوپن ہاؤس پاکستان فیسٹیول 2026 اختتام پذیر، پاکستانیوں اور یورپی شہریوں کی شرکت

کشمیر میں احتجاج پر مقدمہ خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت

آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کی معطلی سے عالمی تیل کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں: امریکی میڈیا