حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پیٹرول کی قیمت 94 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 324روپے 98پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 13 اگست کےلیے ہوں گی، جن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔
مٹی کا تیل بھی سستا کر دیا گیا
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 41 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 289روہے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
ڈیزل پر لیوی میں اضافہ، پیٹرول پر برقرار
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارتی (اوگرا) کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 1 روپیہ فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 77 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔