دنیا کے کئی ممالک میں مکمل اور جزوی سورج گرہن کا نظارہ

بشکریہ سوشل میڈیا

دنیا کے کئی ممالک میں رواں سال کے آخری مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔

اسپین، آئس لینڈ اور گرین لینڈ میں مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا اور دن میں اندھیرا چھانے کا منظر دیکھا گیا۔

اس موقع پر لاکھوں افراد کھلے مقامات پر جمع ہوئے اور خصوصی حفاظتی چشمے پہن کر یہ مناظر دیکھے۔

یورپ میں 1999 کے بعد سے پہلی بار مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔

آئس لینڈ کے قریب مکمل سورج گرہن کا دورانیہ 2 منٹ 18سیکنڈ رہا، سورج کو پیرس میں92 فیصد، لندن میں 9 فیصد، برلن میں 85 فیصد گرہن لگا جبکہ کینیڈا اور امریکا کے کچھ حصوں میں بھی جزوی سورج گرہن ہوا۔

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 34 منٹ پر ہوا، رات 10 بجکر 46 منٹ پر سورج گرہن عروج پر تھا جبکہ 12 بجکر 58 منٹ پر مکمل طور پر ختم ہوا، تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 28 اگست کو جزوی چاند گرہن بھی ہوگا، چاند گرہن کا مشاہدہ بھی پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

Related posts

اسرائیلی فوج کا آبادکاروں کو فلسطینی خاندانوں کے محاصرے کی اجازت دینے کا اعتراف

پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل مہنگا کردیا گیا

پاکستان کا مکّہ معاہدے میں توسیع کا اشارہ