بھارتی اداکارہ اور حکمران جماعت کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے اپنے ’گٹر جنریشن‘ والے اپنے متنازع بیان پر ایک بار پھر وضاحت دیدی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے کہا کہ اُن کا تبصرہ ملک کے تمام نوجوانوں کےلیے نہیں تھا بلکہ اُن مخصوص افراد کےلیے تھا جو خود کو کاکروچ کہتے ہیں اور منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو خود کو کاکروچ مانتا ہے تو اُس کا تعلق گٹر سے جوڑنا قدرتی بات ہے، گٹر جنریشن کا طعنہ بھی مخصوص افراد اور خواتین کے لیے تھا۔
کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ میرے تبصرے کا بنیادی ہدف وہ نوجوان تھے جو نشے کی لت کا شکار ہیں، جوئے اور شرط بازی کے ساتھ ڈارک ویب کی طرف مائل ہیں۔
نیٹ پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر کنگنا رناوت نے سخت تنقید کی تھی اور مظاہرین کی سوشل میڈیا پوسٹوں اور ریلز کو بیہودہ قرار دیا تھا۔
کنگنا رناوت آخری بار فلم بھارت بھا گیا ودھاتا میں نظر میں نظر آئی ہیں، جو 2005ء کے ممبئی حملوں کے دوران اسپتال عملے کی سچی کہانی پر مبنی بتائی جارہی ہے۔