بھارت کی جین زی نے اب سوشل میڈیا پر وزیراعظم نریندر مودی اور پورے سیاسی نظام پر طنزیہ میمز کا سلسلہ شروع کردیا۔
ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ عہدہ احترام کی ضمانت نہیں، احترام کمانا پڑتا ہے۔
بھارتی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ چاہے وزیراعظم ہو، وزیراعلیٰ ہو، صدر یا چیف جسٹس، صرف عہدے یا عمر کی بنیاد پر احترام نہیں ملے گا۔ اگر جواب دہی مانگنے والوں کو دبایا جائے تو بغاوت ہوگی۔