ایران نے جنگ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی مدت ختم ہونے تک طول دینے کا اشارہ دے دیا۔
کمانڈر پاسداران انقلاب کے مشیر محمد رضا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کو وہ طاقت حاصل کرنی ہے کہ دشمن حملہ کرنے کی جرات ہی نہ کر سکے۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ جنگ کو موجودہ امریکی صدر کی مدت کے خاتمے تک طول دیں اور دشمن کو مسلسل نقصان پہنچاتے رہیں، تاکہ اگلی بار جب کوئی ایران پر حملہ کرنے کا سوچے تو اسے پتہ ہو کہ اس حملے کی قیمت بھی چکانی پڑے گی۔
محمد رضا نے کہا کہ امریکا بغیر کسی حکمتِ عملی کے جنگ لڑ رہا ہے۔ وہ ہر دو یا تین دن بعد کسی نئے ہدف کا اعلان کرتے ہیں۔ کبھی جزیرہ خارگ پر چڑھائی کی دھمکی دیتے ہیں۔ کبھی آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ جتنی طویل ہوگی، ایران کو اتنا ہی تجربہ حاصل ہوگا۔ ایران ہر روز جتنے میزائل استعمال کرتا ہے، اس سے زیادہ بنا لیتا ہے۔