سونے کی اونچی اڑان جاری، فی تولہ 4200 روپے مہنگا ہوگیا

فوٹو: فائل

سونے کی قیمت میں مسلسل ساتویں روز اضافہ ہوگیا، آج ملک میں فی تولہ سونا 4 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔ 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہوگیا ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 601 روپے اضافے سے 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 42 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 415 روپے ہوگیا۔

خیال رہے کہ سونے کی قیمت میں 4 اگست کو کمی دیکھنے میں آئی تھی جبکہ اسکے بعد سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Related posts

ممبئی میں اسرائیلی شہری سے 27 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 464 پوائنٹس کا اضافہ

مارگلہ ہلز کے ٹریلز 2، 3، 4 اور 5 کل شہریوں کیلئے بند