گووندا ڈیٹنگ افواہوں کی زد میں، کومل رانی کون ہیں؟

بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا ایک بار پھر ڈیٹنگ کی افواہوں کی زد میں ہیں، ان کا نام ان کی شریک اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ جوڑا گیا۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت مزید توجہ کا مرکز بن گئیں جب گووندا کی اہلیہ سونیتا آہوجا نے ان پر بے وفائی کا الزام لگایا۔

گووندا نے جولائی میں میڈیا سے کومل کا تعارف اپنی آنے والی فلم روپا کی نئی شریک اداکارہ کے طور پر کروایا تھا۔ کومل رانی سوارنکر ایک نسبتاً نیا چہرہ اور کم معروف ہیں جو بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی کومل ابھی شوبز میں ایک نوآموز ہیں۔ ان کے پس منظر، تعلیم، خاندان اور ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ معلومات عوامی سطح پر دستیاب نہیں ہیں۔ ان کی عمر بھی میڈیا کے سامنے ظاہر نہیں کی گئی۔

کومل رانی سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں، ان کے 15 ہزار سے زائد فالوورز ہیں اور وہ باقاعدگی سے اپنی زندگی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ اپنی سرگرمیوں سے اپنے فالوورز کو باخبر رکھتی ہیں۔

روپا کے علاوہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کومل گووندا کے ساتھ ایک اور آنے والی فلم دنیا داری میں بھی نظر آئیں گی۔ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو کومل کو گووندا کے ساتھ ایک سے زیادہ فلموں میں کام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ادھر دوسری جانب گووندا کی ڈیٹنگ کی افواہوں پر انکی اہلیہ سونیتا آہوجا سے  ممبئی ایئر پورٹ پر کومل کے ساتھ گووندا کو دیکھے جانے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کبھی یہ کہاوت سنی ہے جب کسی کے زوال کا وقت آتا ہے تو وہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھتا ہے، اسی لیے وہ یہ سب کر رہے ہیں۔ 

اب اور کیا کہوں؟ میں گووندا کے مداحوں سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں جب میں کہہ رہی تھی کہ اس نے میرے ساتھ دھوکا کیا ہے تو سب نے مجھے ٹرول کیا تھا۔ اب میں چاہتی ہوں کہ گووندا کے مداح اور میڈیا اس کا جواب دیں۔ مجھ سے مت پوچھیں۔ 

واضح رہے کہ گووندا اور سونیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی اور دونوں کے دو بچے  بیٹی ٹینا آہوجا اور بیٹا یشوردھن آہوجا ہیں۔

Related posts

ممبئی میں اسرائیلی شہری سے 27 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 464 پوائنٹس کا اضافہ

مارگلہ ہلز کے ٹریلز 2، 3، 4 اور 5 کل شہریوں کیلئے بند