کاکروچ جنتا پارٹی کا پورے بھارت میں جنتر منتر کی طرز پر احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

فوٹو: رائٹرز 

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے ملک بھر میں جنتر منتر احتجاج کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

سی جے پی کے ترجمان سورو داس نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی ابھیجیت ڈپکے کی جانب سے اعلان کردہ ’جنتر منتر سیزن 2‘‘ دراصل ملک بھر میں جاری احتجاجی سرگرمیوں کا اگلا مرحلہ ہے۔

سورو داس نے کہا کہ نااہل حکومتوں اور افسران کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سی جے پی اب ملک گیر ’لسننگ ٹور‘ شروع کر رہی ہے، جس کا مقصد عوام کے مسائل اور ان کی رائے براہِ راست سننا ہے۔ ان کے مطابق پارٹی ایک مہم بھی چلائے گی، جس میں 15 اگست سے تعلیم کے مسئلے کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

سورو داس نے والدین اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں کے سرکاری اسکولوں کا دورہ کریں، وہاں کی صورتحال کا سماجی طور پر آڈٹ کریں، اسکولوں کی حالت کو ریکارڈ کریں اور حقائق کو سامنے لانے کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل میں بھی کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان اب ذمہ داری سنبھال رہے ہیں اور بہت جلد ایک حقیقی ترقی یافتہ بھارت سامنے آئے گا۔

سی جے پی کے بانی ابھیجیت ڈپکے نے اس سے قبل کہا تھا کہ جَنتر منتر سیزن 2 بہت جلد شروع ہوگا۔ پارٹی کا گزشتہ جَنتر منتر احتجاج 37 روز تک جاری رہنے کے بعد 25 جولائی کو ختم ہوا تھا۔

Related posts

بارودی مواد سے بھری گاڑی پھٹنے، فورسز کی کارروائی میں 18 دہشتگرد ہلاک

’ایک کروڑ کے پیکیج پر 20 ہزار کی تنخواہ بھاری‘، کروڑ پتی انجینئر کا انوکھا فلسفہ وائرل

نمرہ خان کا لڑکیوں کے والدین کو مشورہ