ایران کی جنگ بندی میں توسیع پر امریکا کیساتھ بات چیت کی تردید

سینئر ایرانی ذرائع نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر بات چیت کی تردید کردی۔ 

خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایرانی ذرائع نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے نقطہ نظر سے جنگ بندی کے آغاز کی کوئی تاریخ ہی نہیں۔ جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوئی چیز موجود نہیں۔

ذرائع نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ امریکا نے عبوری معاہدہ طے پانے کے 48 گھنٹے بعد اس کی خلاف ورزی کی، امریکا چند روز بعد معاہدے سے دستبردار ہوگیا تھا۔ 

سینئر ایرانی ذرائع کا کہنا تھا کہ زیرِ بحث امور میں امریکا کا ایم او یو پر واپس آنا شامل ہے۔ زیر بحث امور میں امریکا کا اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کےلیے وقت کا تعین شامل ہے۔

اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ امریکا اور ایران نے 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا۔

ترک خبر ایجنسی نے پاکستانی حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ دونوں فریقین نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے رضا مندی سے ثالثوں کو آگاہ کردیا۔

Related posts

الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام پاکستان پارٹی کو بلاجواز ڈی لسٹ کیا گیا، شاہد خاقان عباسی

کاکروچ جنتا پارٹی کا پورے بھارت میں جنتر منتر کی طرز پر احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

شاہ رخ خان کی فلم نے کس طرح راکیش روشن کا کیریئر متاثر کیا؟ ریتک روشن نے بتادیا