شگفتہ اعجاز نے 55 سال کی عمر میں زِپ لائننگ کر کے توجہ سمیٹ لی

شگفتہ اعجاز — اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے مہم جوئی کر کے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

شگفتہ اعجاز آج کل ڈرامہ سیریل بس تیرا ساتھ ہو میں اپنی اداکاری کے باعث بھی مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

ان دنوں اداکارہ اپنی بیٹی کے پاس برطانیہ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں، اس دوران وہ ویلز کے مختلف مقامات کی سیر کر رہی ہیں اور خوبصورت جھیلوں اور تفریحی مقامات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

55 سالہ سینئر اداکارہ نے اس دوران زِپ لائننگ کا تجربہ بھی کیا۔

زِپ لائن رائیڈ مکمل کرنے کے بعد شگفتہ اعجاز نے کہا کہ کیا شاندار تجربہ تھا، میں نے یہ پہلے کیوں نہیں کیا؟ مجھے ایسا لگا جیسے میں عقاب ہوں، مجھے بہت مزہ آیا۔

ان کی بیٹی نے بتایا ہے کہ شگفتہ اعجاز نے ابتدا میں زِپ لائن کرنے سے انکار کر دیا تھا، تاہم انہوں نے اپنی والدہ کو آمادہ کیا۔

شگفتہ اعجاز کے اس تجربے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بہت سے صارفین نے انہیں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے اور نئی سرگرمیوں کا تجربہ کرنے پر سراہا ہے۔

Related posts

الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام پاکستان پارٹی کو بلاجواز ڈی لسٹ کیا گیا، شاہد خاقان عباسی

کاکروچ جنتا پارٹی کا پورے بھارت میں جنتر منتر کی طرز پر احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

شاہ رخ خان کی فلم نے کس طرح راکیش روشن کا کیریئر متاثر کیا؟ ریتک روشن نے بتادیا