3 ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری

—فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ کے کمیٹی روم میں 3 ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری ہوئی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔

جسٹس محمد ہمایوں خان، جسٹس سریش کمار نے بطور ایڈیشنل جج  عہدے کا حلف لیا۔

جسٹس شاہ نواز میمن نے بھی بطور ایڈیشنل جج عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں ہائیکورٹ کے ججز، بار کے نمائندے اور سینئر وکلا شریک ہوئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 30 اور ایڈیشنل ججز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

Related posts

سلمان اکرم اور مشعال یوسفزئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

روس میں 4 سال سے قید سابق امریکی فوجی رہا

ہنی سنگھ کا بادشاہ کی وائرل ویڈیو پر طنز